25-Oct-2022-تحریری مقابلہ
ان کو بھی لکھو(کہاوت)
مطلب:.کسی احمق اور نادان شخص کے لیے یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔
حکایت:.ایک دن اکبر بادشاہ نے اپنے خاص درباری وزیر بیربل
سے پوچھا کہ:
”اس دنیا میں آنکھ والوں کی تعداد زیادہ ہے یا اندھوں کی؟“
بیربل نے برجستہ جواب دیا:
”جہاں پناہ! اندھوں کی تعداد زیادہ ہے اور آنکھ والوں کی کم۔“
اکبر نے بیربل سے کہا: ”کیا تم اسے ثابت کر سکتے ہو؟“
بیربل نے جواب دیا:
”حضور! اس کے لیے مجھے ایک منشی اور ایک رجسٹر کی ضرورت ہو گی تاکہ اس رجسٹر میں اندھوں کے نام لکھے جا سکیں۔“
اکبر نے بیربل کی یہ درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے ایک منشی کو رجسٹر دے کر بیربل کے حوالے کر دیا۔بیربل اس منشی کو لے کر نکل پڑے اور راستے میں بیٹھ کر کنکر چننے لگے۔جو بھی اس راستے سے گزرتاوہ بیربل کو کنکریاں چنتے دیکھ کر پوچھتا تھا:
”بیربل یہ کیا کر رہے ہو؟“
اس پر بیربل اس کو جواب دینے کی بجائے اپنے منشی سے کہتے تھے کہ:
”ان کو بھی لکھو۔“
منشی اس کا نام اپنے رجسٹر میں اندھوں کی فہرست میں لکھ لیتا تھا۔اس طرح ایک لمبی فہرست تیار ہو جانے کے بعد جب بیربل نے اسے اکبر بادشاہ کے حضور میں پیش کیا تو اکبر بادشاہ بیربل کی دانائی کا قائل ہو گیا ۔مسرت کا اظہار کیا اور اسے مزید انعام و اکرام سے نوازا۔
اردو
Muskan Malik
25-Oct-2022 08:03 PM
🔥🔥
Reply
Mamta choudhary
25-Oct-2022 07:45 PM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply
Sona shayari
25-Oct-2022 07:31 PM
بہت بہترين
Reply